سرپور ٹاؤن : سرپور ٹاون میں آج بس اسٹینڈ کے احاطے میں سڑک عبور کرنے کے دوران سابق سرپنج نارائنن لاری کے نیچے آکر شدید زخمی ہوگیا ، مقامی لوگوں اور سماجی کارکن اور رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین کی تعاون سے حادثے میں زخمی نارائنن کو علاج کے لیے سرکاری دواخانہ سرپور ٹاون منتقل کیا گیا لیکن شدید زخمی ہونے پر علاج کے لیے کریمنگر منتقل کیا گیا لیکن کریم نگر پہنچنے سے قبل لاری حادثے میں شدید زخمی نارائنن راستے میں ہی فوت ہو گیا۔ سرپور ٹاون پولیس نے لاری ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔