سرپور ٹاون میں اے ای او اگریکلچر کی جانب سے کسانوں میں نقلی تخم سے متعلق شعور بیداری مہم

   

سرپور ٹاون۔ 16 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون کے ٹوکنی گاؤں میں آج سرپور ٹاون منڈل اگریکلچر ایکسٹینشن آفیسر نیہا تبسم نے کسانوں کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے نقلی تخم سے چوکنا رہنے اور آیئل فارم پودوں کی پرورش و دیکھ بھال سے متعلق کسانوں میں شعور بیداری مہم چلائی, اس موقع پر منڈل اگریکلچر ایکسٹینشن آفیسر نے نیہا تبسم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کی سہولت کے لیے گاؤں گاؤں فرٹیلائزر کی دوکانوں کی منظوری کرتے ہوئے اصلی تخم کی خریدی میں آسانی کی ہے، اس لیے کسانوں کو چاہیے کہ آیئل فارم پودوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے تخم پیکٹ اور سیڈ بیگ، بار کوڈ، لائسنس نمبر اور کمپنی کے تفصیلات رہنے والے تخم پیکٹ کی خریدی کرنے کا کسانوں کو مشورہ دیا, اس کے علاوہ پڑوسی ریاست سے آنے والے غیر قانونی اور ممنوع تخم کہ استعمال سے احتیاط برتنے کا کسانوں کو مشورہ دیا۔ پودوں کی پرورش اور دیکھ بھال کے لئے ضروری معلومات حاصل کرنے کے لیے مقامی منڈل اگری کلچر آفس سے ربط پیدا کرتے ہوئے کسانوں کو استفادہ کرنے کا مشورہ دیا۔