سرپور ٹاون میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش

   

سرپور ٹاون /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون میں اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی آمد پر سارا علاقہ خوشگوار ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب رمضان کی آمد کے ساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا اور 27 اپریل کے روز بھی رمضان کے تیسرے روزہ کے دوران بھی گرمی کی شدت زیادہ ہو رہی تھی ۔ لیکن شام کے اوقات افطار کے قریب اچانک موسم کی تبدیلی ہوئی اور تیز ہواؤژ کے ساتھ مولاسدھار بارش کا آغاز ہوتے ہوئے سارا سرپور ٹاون کے علاقوں میں ٹھنڈا ہوگیا ۔ تیز ہواؤں کے ساتھ گرج اور چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے پر موسم خوشگوار ہوگیا اور مقامی عوام اور روزہ داروں نے اچانک بارش آتے ہوئے موسم خوشگوار ہونے پر راحت کی سانس لی ۔