سرپور ٹاون میں سیاہ قوانین کے خلاف احتجاج

   

سرپور ٹاون .7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون میں بعد نماز جمعہ مسلمانوں اور مسلم یوتھ نوجوانوں نے سیاہ قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے قدیم تعلقہ مستقر میں آج مولانا محمد مسیح الدین اور حافظ و امام محمد علی الدین کی زیر قیادت میں مرکزی حکومت کی جانب سے سیاہ قانون این پی آر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بعد نماز جمعہ بڑے پیمانے پر اور سیاہ قانون کو منسوخ کرنے کیلئے پلے کارڈس کے ذریعہ مسجد یمنی کے روبرو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا ۔ اس موقع پر مولانا محمد مسیح الدین نے احتجاج جلسہ سے خطاب کیا ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے بتائے گئے قوانین سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ اس لئے مرکزی حکومت کو چاہئے کہ فوراً سیاہ قانون سے دستبرداری اختیار کریں ۔ اس موقع پر مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔