سرپور ٹاون /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون میں جاری منی ٹینک بنڈ کے تعمیراتی کاموں کا آج رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے اپنے ہمراہ ضلع پریشد معاون سید خضر حسین رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین کے علاوہ مقامی بی آر ایس پارٹی قائدین کے ساتھ مل کر جائزہ لیتے ہوئے مقامی عہدیداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم برسات سے قبل گوتم بدھ اور منی ٹینک بنڈ کے تعمیراتی کاموں کو مکمل کرتے ہوئے مقامی عوام کو تفریح کیلئے استعمال کے قابل بنانے کا مشورہ دیا۔
بجلی گرنے سے
ایک شخص فوت
جگتیال /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )منجل کیلئے تاڑ کے جھاڑ پر چڑھنے والے تاڑ سندہ کی بجلی نے جان لے لی، جگتیال ضلع ملیال منڈل کنڈہ گٹو میں یم ملیا نامی شخص منجل کیلیے تاڑ کے درخت پر چڑھا اسی وقت آسمانی بجلی کی زد میں آگیا مقامی عوام ہاسپٹل لے گئے ۔تب تک فوت ہوجانے کی ڈاکٹرس نے اطلاع دی جسکی وجہ سے موضع میں غم کا ماحول چھا گیا۔