سرپور ٹاون میں کے سی آر کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز

   

سرپور ٹاون 16 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون میں آج ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق اور چیف منسٹرکے سی آر کے جنم دن کے سلسلے میں مقامی تحصیلدار محمد ریاض علی نے اپنے ہمراہ ایم پی ڈی او راجیشور، منڈل پرشد معاون رکن سید خضر حسین، سرپنچ برہمیا، رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین ، فزیکل ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر تحصیلدار محمد ریاض علی نے چیف منسٹرکے سی آر کے جنم دن کے سلسلے میں والی بال اور کھیلوں کے پروگرام کا افتتاح انجام دیا، اس موقع پر تحصیلدار محمد ریاض علی نے کہا کہ حکومت کے احکامات کے مطابق بچوں میں کھیلوں کے پروگرام میں شرکت سے متعلق جستجو اور بچوں میں ہمت افزائی کے لئے کھیلوں کے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے، دیہی سطح کے بچے بھی کھیلوں کے میدان میں آگے آسکے، اس موقع پر مقامی قائدین اور دوسرے بھی موجود تھے۔