سرپور ٹاون گورنمنٹ ہاسپٹل کے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم

   

سرپور ٹاون/14 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون گورنمنٹ ہاسپٹل میں آج گورنمنٹ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر چنا کیشو لو نے اپنے ہمراہ ڈاکٹر انوشا اور میڈیکل اسٹاف سری دیوی,مناسا، ڈاکٹر ودیاواتی، انیل کمار، سپنا کے ساتھ مل کر ڈاکٹر چنا کیشیلو نے تیلنگانا یوم تاسیس کہ ضمن گورنمنٹ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں پھلوں کی تقسیم کی گئی, اس موقع پر گورنمنٹ ہاسپٹل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر چنا کیشو لو نے کہا کہ ریاست حکومت کے احکامات کے مطابق علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر اور علحیدہ ریاست تلنگانہ کے تشکیل کے بعد عوامی فلاح وبہبود و ترقیاتی کاموں اور خصوصی طور پر شہروں سے لے کر ہر چھوٹے گاؤں میں بستی دواخانوں کا قیام کرتے ہوئے عوام کو میڈیکل کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، تاکہ ہر وہ عام و خاص تک طبی سہولت فراہم کی جا سکے ۔