سرپور ٹاؤن میں نقلی تخم کے 200 پیاکٹس ضبط

   

Ferty9 Clinic

سرپور ٹاون ۔ 16؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن ایس آئی این مادھوکر چنتا کنٹہ کے متوطن اجمیری چترونائیک کے مکان میں نقلی ادویات اور نقلی تخم رکھنے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور اگریکلچرس محکمہ کے ملازمین کے ہمراہ مکان میں دھاوے کرتے ہوئے تلاش کے دوران نقلی بیجوں کے 200 پیاکٹس کو برآمد کرلیا گیا ۔ اور اس کی لاگت تقریباً 1.60 لاکھ روپئے بتائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کیس درج رجسٹر کر کے تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نقلی بیجوںاور نقلی تخم کاکاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔