سرپور پیپر ملز کا دوبارہ آغاز ، عوام میں خوشی کی لہر

   

معاشی پریشانیوں سے دوچار ملازمین میں تہوار کا ماحول ، رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی جدوجہد کامیاب
کاغذ نگر ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : نظام دور حکومت میں مقامی عوام کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے نظام حکومت نے 1938 سال کو سرپور پیپز مل فیاکٹری کا سنگ بنیاد رکھا اور 1942 سال میں ایک مشن کے ذریعہ 10 ٹن کاغذ تیار کیا جاتا تھا اور 1952 میں سرپور پیپر مل کو چلانے کے لیے ہری برادرس نے لیا اور 7 مشین کے ذریعہ 2014 سال تک 300 ٹن کاغذ تیار کیا جاتا تھا لیکن 27 ستمبر 2014 سال کو سرپور پیپر مل فیاکٹری کو کچھ ناگزیر وجوہات پر بند کردیا گیا ۔ جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں روزگار سے محروم ہوگئے ۔ اور فیاکٹری ملازمین کو معاشی حالات سے دوچار ہونا پڑا ۔ لیکن مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور ریاستی منسٹر کے ٹی آر کی کوشش کی بدولت ایس پی ایم فیاکٹری کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے سبسیڈی دے کر مرکزی حکومت کی قائم کردہ ایس سی ایل ٹی کے ذریعہ جے کے پیپر مل کے حوالے کردیا گیا ۔ اور مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے فیاکٹری کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے کاغذ کی تیاری کرنے کا عوام اور فیاکٹری ملازمین کو تیقن دیا تھا ۔ جس کے وعدہ کے مطابق 8 فروری کی رات سے سرپور پیپر مل ( ایس پی ایم ) میں دوبارہ کاغذ کی تیاری کا آغاز عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور جے کے پیپر مل کے ذمہ داران نے خصوصی پوجا پاٹ کے ذریعہ کاغذ کی تیاری اور پیداوار کا آغاز کیا اور کاغذ تیار ہونا شروع ہوگیا ۔ سارے کاغذ نگر کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں میں فیاکٹری کے دوبارہ آغاز سے خوشی اور تہوار کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے ایک دوسروں کو مبارکبادی پیش کی ہے ۔۔