نظام آباد 19/ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری زمینوں پر ہونے والے ناجائز قبضوں کی نشاندہی کریں اور انہیں فوری طور پر ہٹائیں۔ واضح رہے کہ شہر نظام آباد کے ناگارام علاقے میں واقع سرکاری اراضی پر غیر مجاز قبضوں کی شکایتوں پر ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے آج ناگارام اور گنڈہ رام کے علاقوں کا دورہ کیا اور یہاں کی اراضی کا جائزہ لیا اور عہدے داروں کو سختی کے ساتھ احکامات جاری کرتے ہوئے اس کے تحفظ کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کی اور ناجائز قبضوں کو فوری برخاست کرنے کی ہدایت دی تعلیمی اداروں اور ہاسٹل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے دستیاب سرکاری زمینوں کی نشاندہی کرنے کے مقصد سے کلیکٹر نے منگل کے روز نظام آباد شہر کے مضافاتی علاقوں ناگارم اور گنڈارم کا دورہ کیا۔ ضلع کلکٹر گنڈ ہ رام دیہات میں سرکاری زمین کا معائنہ کیا تو انہوں نے وہاں کئی غیر قانونی قبضے دیکھے۔ اس پر انہوں نے ریونیو حکام کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر ان قبضوں کو ہٹائیں اور سرکاری زمینوں کو مزید قبضے سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کریںاس موقع پر کلکٹر کے ہمراہ نظام آباد کے آر ڈی او راجندر کمار، تحصیلدار بال راجو اور دیگر متعلقہ عہدے دار بھی موجود تھے۔