سرکاری اراضی اور آبی وسائل کی حفاظت پرتوجہ دیں

   

ریاستی وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا کا کلکٹر کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس

سنگا ریڈی 14 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دامودر راج نرسمہا وزیر صحت نے سنگا ریڈی میں وی کرانتی کلکٹر کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی اور ابی وسائل کی حفاظت کرنے پر توجہ دیں ریوینیو عہدے دار ضلع میں سرکاری اراضی کے تحفظ پر توجہ دے تالابوں کی حفاظت کے لیے ایریگیشن کہ عہدے دار توجہ دے سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں جوگی پیٹ اکولا ناندیڑ روڈ پر حادث سے میں اضافے کے واقعات پیش ا رہے ہیں حادثات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کہا اور انہوں نے میڈیکل کالج کے تعمیری کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔