سرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف کارروائی کا انتباہ

   

سرپور ٹاؤن۔/13 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن تحصیلدار آفس میں آج 13 فبروری کو تحصیلدار لنگا مورتی نے صحافتی بیان میں کہا کہ سرپور ٹاون منڈل کے کسی بھی گاؤں میں موجود سرکاری اراضی پر ناجائز طور پر قبضہ پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ منڈل کے تمام گرام پنچایتوں کے حدود میں موجود سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر عوام کی جانب سے ناجائز قبضہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کرتے ہوئے پولیس کیس درج کرنے کا انتباہ دیا گیا۔ منڈل کے گرام پنچایت لونویلی کے حدود میں ایجنسی علاقوں میں موجود سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ اور خصوصی گورنمنٹ اراضی سروے نمبر 183 اور 182 پر غیر قانونی طور پر عوام اور نامعلوم افراد کی جانب سے غیرقانونی طورپر قبضہ کرنے کی اطلاعات وصول ہوئی ہیں اس لئے اگر سرکاری اراضی پر زبردستی اور ناجائز قبضہ کیا گیا تو سرکاری طور پر کیس درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیاگیا۔