سرکاری اراضی کا تحفظ اور فلاحی اسکیمات کی کامیابی اولین ترجیح

   

Ferty9 Clinic

کووڈ قواعد پر سختی سے عمل کرنے کی خواہش، جوائنٹ کلکٹر جی رمیش کا بیان

میدک ۔ میدک ضلع جوائنٹ کلکٹر کی حیثیت سے مسٹر جی رمیش نے آج اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے پہلی بار بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت یا مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست میں چلائے جانے والے تمام سرکاری اسکیمات کو عوام میں شعور بیداری لانے کا اہم کردار صحافت ہی ادا کرتا ہے۔ سبھی عہدیداروں کو اس امر سے مستقل اتفاق کرنا بھی ہوگا۔ وہ یہاں اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد ضلع کلکٹر میدک ایس ہریش سے ملاقات کی اس طرح دیگر ماتحت عہدیدار جیسے آر ڈی او میدک سائی رام اور دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اپنے نئے جوائنٹ کلکٹر رمیش سے احتراماً ملاقات کئے۔ جوائنٹ کلکٹر نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے میرا تعاون ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ضلع بھر میں کہیں پانی کی کمی ہو یا سرکاری ارضیات پر قبضہ جمانے کی اطلاعات ہوں تو فوری ان کے علم میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صحافیوں کے ساتھ میل جھول رکھتے ہوئے میں اپنی خدمات بحسن خوبی انجام دوں گا۔ جوائنٹ کلکٹر رمیش نے کہا کہ ضلع میں شادی مبارک، کلیان لکشمی، اناج کی خریدی مراکز کے قیام جیسے فلاحی اسکیمات کو کامیاب کرانا اور سرکاری اراضیات کا تحفظ کرنا میرا اولین مقصد ہے۔ کووڈ ۔ 19 کے دوسرے مرحلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ مرض تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ ہم سب کو اس کے قواعد و شرائط پر عمل کرنا لازمی ہے۔ ورنہ پہلے مرحلے سے بھی کہیں آگے یہ وباء پھیل سکتی ہے۔ عوام کو چاہئے کہ ماسک ہمیشہ لگائیں اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھیں۔ اس طرح سنیٹائزر کا استعمال بھی پہلے کی طرح جاری رکھیں اور سبھی کو چاہئے کہ کورونا کا ٹیکہ بھی لگائیں۔