سنگاریڈی میں محکمہ ریونیو کو ضلع کلکٹر کی ہدایت، سی سی کیمرے نصب کرنے پر زور
سنگا ریڈی 27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی ضلع میں سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے بورڈز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں ۔وی کرانتی کلکٹر نے امین پور کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی ضلع کے امین پور منڈل میں سرکاری اراضی کی حفاظت کی جانی چاہئے ضلع کلکٹر وی کرانتی نے عہدے داروں کو ہدایت دی کہ وہ امین پور منڈل میں سرکاری زمینوں کی حفاظت کریں اس موقع پر کلکٹر کرانتی نے کہا کہ امین پور منڈل میں سروے نمبر 993 سرکاری اراضی کی نشاندہی کرکے حد بندی کی جائے ریونیوعہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری دفاتر کے لیے مختص سرکاری اراضی پر بورڈ لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی صرف سرکاری مقاصد کے لیے استعمال کی جائے اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے وہاں باڑ لگائی جائے۔ شناخت شدہ سرکاری زمینوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ میونسپل حدود میں سرکاری اراضی پر باڑ لگانے اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت دے اس موقع پر آر ڈی او رویندر ریڈی، تحصیلدار وینکٹاسوامی، میونسپل کمشنر، ریونیو اور سروے عملہ بھی موجود تھے۔