طلبہ میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اختراعی پروگرام، 15 ستمبر کو نومنتخب ارکان کا اعلان
حیدرآباد ۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست کے سرکاری اسکولس میں طلبہ کی قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے ایک اختراعی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت تمام اسکولس میں ہاوس سسٹم اینڈ اسٹوڈنٹ کونسل ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن نوین نکولس نے احکام بھی جاری کئے ہیں۔ انہوں نے ہر اپر پرائمری اسکولس اور ہائی اسکولس میں انہیں قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ای اوز کے ساتھ آن لائن اجلاس بھی منعقد کیا گیا ہے اور فوری طور پر ان کمیٹیوں کو تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔ گورنمنٹ، لوکل باڈی، کے جی بی وی، ماڈل اسکول، یو آر ایس کے علاوہ دیگر اسکولس میں یہ قائم کئے جائیں گے۔ احکامات کے مطابق ر اسکول کو چار گروپس (ہاوزس) ہر کلاس کو چار گروپس بنائے جائیں گے۔ عبدالکلام گروپ کو ریڈکلر شکنتلادیوی گروپ کو گرین کلر سی وی رامن گروپ کو بلیو کلر اور رویندر ناتھ ٹیگور گروپ کو یلو کلر دیا جائے گا۔ ہیڈماسٹر اور ٹیچرس پر مشتمل یہ گروپ تشکیل دیئے جائیں گے۔ ہر گروپ کا کپتان اور نائب کپتان ہوگا۔ ان سب میں تال میل پیدا کرنے کیلئے ہیڈبوائے اورہیڈگرل کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ اسپورٹس کپتان، نائب کپتان کے علاوہ چھ کلب سکریٹریز کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔ ہر طالب علم کسی نہ کسی گروپ میں شامل رہے گا۔ اسکولس میں صبح کی اسمبلی کے انعقاد کے علاوہ میڈڈے میل کی نگرانی، نظم و ضبط کو یقینی بنانا، انٹر۔ہاؤس مقابلوں کا انعقاد، طلبہ کے درمیان مباحث کیلئے ٹیچرس ثالت ہوں گے۔ کلب سکریٹریز ایکو کلبس، گرل چائلڈ ایمپاورمنٹ، ڈیجیٹل لرننگ، لائبریری، کلچرل کلب و دیگر امور کی نگرانی کریں گے۔ اس ماہ 15 ستمبر کو والدین اور گاؤں والوں کی موجودگی میں کونسل کے نومنتخب اراکین کا اعلان کیا جائیگا۔ اس کیلئے درکار ضروری بجٹ کو عہدیداروں نے منظور کیا ہے۔ 2