سرکاری اسکولس میں تعلیمی معیار پر تحقیقی کام

   

796 صفحات پر مشتمل مجلہ ڈائرکٹر ایس سی ای آر ٹی کے حوالے
محبوب نگر۔/16 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس سی ای آر ٹی کی جانب سے متحدہ ضلع محبوب نگر کے سرکاری و اقامتی اسکولس میں موجود بنیادی سہولتوں، طلباء کے تعلیمی معیار پر تحقیقی کام ڈائیٹ محبوب نگر کے حوالے کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر محمد معراج اللہ خان پرنسپل کی نگرانی میں تحقیقاتی ٹیم نے ضلع کے سرکاری ، ضلع پریشدو امدادی ، اقامتی اسکولس کا جائزہ لیتے ہوئے 233 سوالات پر مبنی سولنامہ تیار کیا تھا۔ بعد تحقیقات 796 صفحات پر مشتمل مجلہ کو رادھا ریڈی ڈائرکٹر ایس سی ای آر ٹی کے حوالے کیا گیا۔ رویندر ریڈی ای او محبوب نگر نے اس عمل میں حصہ لینے والے وفد میں شامل ممبران کی ستائش کی۔ اس موقع پر ایس سی ای آر ٹی پروفیسر نریندر، راما کرشنا راؤ سپرنٹنڈنٹ بھی موجود تھے۔ وحید نثار، ڈاکٹر جہانگیر علی، رؤف حسام الدین، ڈاکٹر فرید الدین، محمد جعفر طاہر، اطہر احمد نے مبارکباد پیش کی۔