سرکاری اسکولس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی ہی مکمل فیس ری ایمبرسمنٹ

   

اندرون ایک ہزار رینکس حاصل کرنیوالے اہل ، پالی ٹیکنیک تعلیم کیلئے حکومت کا اہم فیصلہ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست کے سرکاری ، ضلع پریشد اسکولس ، گروکلس اور جواہر نوودیہ تعلیمی اداروں میں دسویں جماعت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ جو پالی ٹیکنیک ڈپلومہ میں داخلہ لے رہے ہیں ۔ ان کی مکمل فیس ری ایمبرسمنٹ کی جائیگی ۔ یہی نہیں پولی سیٹ میں اندرون 1000 روینکس حاصل کرنے والے طلبہ کی پالی ٹیکنیک فیس چاہے کتنی بھی کیوں نہ ہو حکومت فیس منظور کرے گی اس سلسلہ میں حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ بہبود کے پرنسپل سکریٹری سریدھر نے جی او بھی جاری کردیا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں گذشتہ 10 دن سے تعطل کا شکار پولی سیٹ نشستیں مختص کرنے کے عمل میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ منگل کو ہی امیدواروں میں پہلے مرحلے کی نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔ ایس سی ۔ ایس ٹی ۔ اقلیتی امیدواروں کو رینکس کے تعلق کے بغیر مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی ۔ مباقی طلبہ کو زیادہ سے زیادہ 14,900 روپئے بطور فیس ری ایمبرسمنٹ ادا کی جائے گی ۔ ماضی میں پالی ٹیکنیک کی زیادہ سے زیادہ فیس 14,900 روپئے تھی ۔ جس کو حکومت نے بڑھا کر 39 ہزار روپئے کردیا جس کی وجہ سے فیس ری ایمبرسمنٹ میں اضافہ ضروری ہوگیا تھا ۔ حکومت نے اس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا جس کے سبب ریاستی ٹکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے 4 جولائی کو منعقد ہونے والے دوسرے مرحلے کی نشستیں الاٹ کرنے کے عمل کو زیر التواء رکھا تھا ۔ حکومت کی جانب سے جی او کی اجرائی کے بعد منگل کو نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔ داخلہ کنوینر سری دیوسینا نے بتایا کہ جملہ 18,984 نشستیں الاٹ کی گئی ہیں ۔ نشستیں حاصل کرنے والے امیدواروں کو 18 جولائی تک فیس ادا کرتے ہوئے آن لائن میں سیلف رپورٹنگ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کے بعد انہیں شخصی طور پر کالجس کو رپورٹنگ کرنا ہوگا ۔ پانچ گورنمنٹ اور ایک خانگی کالجس میں صد فیصد نشستیں بھرتی ہوئی ہیں ۔ مزید 10,012 نشستیں مخلوعہ ہیں ۔۔ 2