سرکاری اسکولس میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کا عزم : وزیر اے پی نارا لوکیش

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم و آئی ٹی منسٹر نارا لوکیشن نے کہا کہ حقوق کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی اہم ہیں ۔ انہوں نے منگل گری کی طالبہ کوملا کنکپوٹلما کو خصوصی مبارکباد دی جسے چہارشنبہ کو منعقدہ طلبہ کی فرضی اسمبلی کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ طلبہ اور اس کے اہل خانہ کو انڈاولی کی رہائش گاہ پر بلا کر ان سے بات چیت کی گئی ۔ آج کے طلباء ہمارے ملک کے مستقبل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کریں گے ۔ طلباء کو بھی چاہئے کہ وہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ مقام تک پہنچے ۔ ہم ہر سال طلبہ کی فرضی اسمبلی منعقد کریں گے ۔ جس سے طلباء کی بھی ہمت افزائی ہوگی ۔۔ ش