سرکاری اسکولس کے طلباء میں انگریزی میڈیم کے رجحان میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی رپورٹ ، خانگی اسکولس میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد زیادہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے سرکاری مدارس کے طلبہ میں انگلش میڈیم ذریعہ تعلیم کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔ سرکاری مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کی 73 فیصد تعداد انگلش میڈیم ذریعہ تعلیم کی خواہش مند ہے ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یہ حالیہ دنوں اس رپورٹ کو جاری کیا ۔ یونیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن ( یو ڈائز ) سے متعلق سفارش کو تلنگانہ محکمہ تعلیم کے جاری کیا اور اس ضمن میں خواہش مند طلبہ انگلش میڈیم اسکولس میں داخلہ کو اہمیت دے رہے ہیں جب کہ تلگو میڈیم میں 23 فیصد طلبہ خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ سال 2019-20 تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا جائزہ لینے کے بعد ( یو ڈائز ) نے یہ رپورٹ تیار کی ۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی ، ریاستی ، ایم بی بی ، زیڈ پی پی ، کے جی بی وی ، ریسیڈنشیل سوسائٹی ، سوشیل ویلفیر ٹرائیبل ویلفیر ، بی سی ویلفیر ، مینارٹیز ، ماڈل اسکولس پرائیوٹ ایڈیڈ ، مدرسہ ، این سی ایل بی اسکولس میں زیر تعلیم طلبہ سے یہ اطلاعات حاصل کی گئیں ۔ ریاست میں موجودہ اسکولس ، ان اسکولس میں زیر تعلیم طلبہ ، ان کی تعداد ، ترک تعلیم اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ ، بجٹ کے ذریعہ جاری اخراجات جیسے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور ان اطلاعات پر مبنی رپورٹ کو تیار کیا گیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق ریاست میں کل 40,898 اسکولس پائے جاتے ہیں جن میں 10,500 اسکولس خانگی شعبہ میں پائے جاتے ہیں جب کہ مابقی سرکاری ، پرائیوٹ ایڈیڈ ، اقامتی ، ویلفیر اسکول پائے جاتے ہیں ۔ سرکاری اسکولس کے مقابل خانگی اسکولس کی تعداد کم ہونے کے باوجود خانگی اسکولس میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہے ۔ ریاست میں اول جماعت سے 10 ویں جماعت تک 62,78,509 طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ جن میں 34,88,680 طلبہ خانگی اسکولس میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ ریاست میں اساتذہ کی کل تعداد 2,76,888 ہے جن میں 1,28,440 اساتذہ خانگی ٹیچرس کی حیثیت رکھتے ہیں اس رپورٹ کے مطابق ہر 23 طلبہ کے لیے ایک ٹیچر پایا جاتا ہے جب کہ ترک تعلیم طلبہ کا بھی فیصد بھی زیادہ ہی پایا جاتا ہے ۔ جماعت اول تا 5 ویں جماعت تک 15.43 فیصد طلبہ تعلیم کو درمیان میں ہی ترک کررہے ہیں ۔ اسکول ایجوکیشن پر 2017-18 میں 9,411 کروڑ سال 2018-19 میں 9,172 کروڑ خرچ کئے گئے ۔ ریاست میں 3.5 کروڑ کی آبادی میں ۔ ایس سی طبقہ کی آبادی 15.45 فیصد ، ایس ٹی 9.08 فیصد پائی جاتی ہے ۔ کل آبادی میں دیہی علاقوں میں 61.12 فیصد آبادی رہتی ہے جب کہ شہری علاقوں میں 38.88 فیصد آبادی زندگی بسر کرتی ہے ۔ ایس سی اور ایس ٹی طبقہ میں تعلیم کا فیصد 66.54 ہے ۔ ریاست میں 0.6 سال عمر والے بچوں کی تعداد 38,99,166 پائی جاتی ہے ۔ کل آبادی میں بچوں کا فیصد 11.14 ہے جب کہ 6 تا 15 سال عمر والوں کی تعداد 57.88 لاکھ پائی جاتی ہے ۔ اول جماعت میں داخلہ سے قبل پلے اسکولس میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 2,72,165 ہے ۔۔A