سرکاری اسکولوں میں لڑکیوں کو خود حفاظتی اقدامات کی تربیت دیں: محکمہ تعلیمات

,

   

حیدرآباد:کمشنر آف اسکول ایجوکیشن مسٹر ٹی وجیا کمار نے ریاست کے تمام اسکولس کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے اپنے اسکولس میں تین ماہ ٹریننگ پر مشتمل لڑکیوں خودحفاظتی اقدامات کی تربیت دیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس خصوص میں فنڈس کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ریاست کے تمام 1544سرکاری اسکولوں میں یہ تربیت فراہم کی جائیگی اور اس کے لئے 1.38روپے خرچ کئے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے طورپر کراٹے، کنگ فو‘ مارشل آرٹ کے علاوہ دیگر حفاظت خود اختیاری والے ماہرین کے تقرر کے اقدامات کریں۔ بتایا جاتاہے کہ احکامات میں یہ واضح ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ جن ماہرین کا تقرر عمل میں لایا جائے وہ قومی انسٹی ٹیوٹ برائے اسپورٹس یا یونیورسٹی سطح کے ماہرین کو مقرر کریں۔ ایساکہا جارہا ہے کہ عصمت ریزیوں کے واقعات میں اضافہ کو روکنے کے لئے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔