سرکاری اسکولوں میں کارپوریٹ طرز پر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش

   

سنگاریڈی میں ’’ ہمارا گاؤں ، ہمارا اسکول ‘‘ اسکیم سے متعلق جائزہ اجلاس ، خصوصی توجہ دینے عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت

سنگاریڈی 14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر اے شرتھ کلکٹر ضلع سنگاریڈی نے کلکٹر کیمپ آفس سنگاریڈی میں ہمارا گاوں ہمارا اسکول اسکیم پر مسٹر راجر شی شاہ اڈیشنل کلکٹر اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس پروگرام کے تحت شروع کردہ کاموں کو فوری تکمیل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور سرکاری اسکولس میں سہولیات کا اضافہ کرتے ہوے انھیں بہترین اسکولس میں تبدیل کرنے ہمارا گاوں ہمارا اسکول پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کی کامیاب تکمیل پر سرکاری اسکولس کو کارپوریٹ اسکولس کے مقابل کھڑا کردیا جائے گا۔ سرکاری اسکولس میں ایک جانب تعلیم کا معیار بڑھانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں تو دوسری جانب ہمارا گاوں ہمارا اسکول پروگرام کے تحت انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ حکومت کے مقاصد کے حصول کیلئے عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ خصوصی توجہ کے ساتھ کام کریں اور کاموں کو جلد مکمل کریں۔ ہمارا گاوں ہمارا اسکول پروگرام کے تحت ضلع کے منتخب اسکولس میں جاری کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کام مکمل ہونے کے بعد اسکولس کو افتتاح کیلئے تیار رکھیں۔ کام مکمل ہوتے ہی انجینئرنگ عہدیدار بل ایف ٹی او میں جمع کروائیں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی اور غیر معیاری کام کو برداشت نہیں کیا جائگا چنانچہ عہدیدار دلچسپی کے ساتھ کام کریں۔ ہمارا گاوں ہمارا اسکول پروگرکے تحت سست روی کا شکار کاموں میں تیزی لانے اور مقررہ مدت میں کام کی تکمیل کے لیے درکار اقدامات کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ محکمہ انجینئرنگ اور تعلیم کے عہدیداروں کو باہمی اشتراک کے ساتھ کام کرنے اور رکاوٹوں کو دور کرتے ہوے کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نامپلی راجیش’ سی ای او ضلع پریشد ایلیا’ پنچایت راج’ آر اینڈ بی اور محکمہ تعلیم کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔