نظام آباد میں یوم تعلیم کے موقع پر دو اسکولوں کا افتتاح ، رکن اسمبلی کا خطاب
نظام آباد ۔20 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے یوم تعلیم کے موقع پر ہمارا شہر، ہمارا مدرسہ کے تحت گنیش نے آج 25 لاکھ سے ونائیک نگر میں 30.81 لاکھ، وینک راؤنگر میں 53 لاکھ سے تعمیر کردہ مدارس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گنیش گپتا نے کہا کہ تلنگانہ حکومت انگریزی میڈیم کے ساتھ ساتھ مادری زبان میں کارپوریٹ طرز پر تعلیم فراہم کررہی ہے۔ چیف منسٹر نے0 725 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے تعلیمی فروغ کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ۔ متحدہ ریاست میں مسائل سے دوچار مدارس کو جدید طور پر تعمیر کرتے ہوئے تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر گنیش گپتا نے کہا کہ سرکاری مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات مسابقتی امتحانات میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں اور سرکاری مدارس میں تعلیم دلانے کیلئے اولیائے طلباء سے خواہش کرتے ہوئے سرکاری مدارس کا تحفظ کرنے کی ذمہ داری ہر ایک پر عائد ہوتی ہے اور اس سے استفادہ کریں ۔ سرکاری مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو دوپہر کا کھانا میں باریک چاول اور راگی کا ہریرہ دیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام میں مئیر نیتو کرن کے علاوہ سجیت سنگھ ٹھاکر و دیگر بھی موجود تھے ۔