فرخ نگر میں بسٹ ٹیچر ایوارڈس تقریب سے رکن اسمبلی وائی انجیا یادو کا خطاب
شادنگر 8 / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رنگا ریڈی ضلع شاد نگر ایم ایل اے وائی انجیا یادو نے کہا کہ سرکاری اساتذہ سخت محنت کریں اور بچوں کو اچھی تعلیم دیں اور سرکاری اسکولوں کی ترقی کے لیے انتھک محنت کریں۔ یم ایل اے انجیا یادو نے فرخنگر منڈل میں 29 سرکاری اساتذہ کو منڈل سطح کے بہترین استاذ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چہارشنبہ کو فرخنگر منڈل پریشد آفس میٹنگ ہال میں فرخنگر منڈل ایم ای او شنکر راٹھوڑ کی صدارت میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں شادنگر ایم ایل اے وائی انجیا یادو نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت سرکاری اسکولوں کی ترقی کے لیے انتھک محنت اور ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد کا پیشہ خدمات معاشرے میں بہت اہم ہے۔ اور ان کے ذریعہ ہی آج ہر کوئی اعلیٰ مقام پر پہنچ رہا ہے۔ اس موقع پر ایم ایل اے انجیا یادو نے میٹنگ میں اساتذہ کے ساتھ اپنے بچپن کے تجربات کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اساتذہ کی تعلیمات کی وجہ سے ہی اس مقام پر ہیں۔ ایم ای او شنکر راٹھوڑ نے کہا کہ فرخنگر منڈل میں 29 اساتذہ کو بہترین استاذ کے ایوارڈ کے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ دیگر آٹھ اساتذہ کو ضلعی سطح کے ایوارڈ ملے ہیں۔ اس موقع پر فرخنگر منڈل ایم پی پی خواجہ ادریس احمد۔ زیڈ پی ٹی سی وینکٹ رامی ریڈی، مونسپل چیرمین کے نریندر، نوڈل آفیسر رمیش بابو، متعلقہ ٹیچر یونینوں کے قائدین سریدھر، کرشنیا، وینکٹایا، وینکٹ ریڈی، توریہ، نارائنا، صحافی نرسنا گوڈ، جکو مادھو ریڈی، اساتذہ اور ان کے خاندان کے اراکین، خیر خواہ اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی … اس موقع پر منتخبہ فرخنگر منڈل سطح کے بہترین اساتذہ کو ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ان کی شال پوشی اور گل پوشی کی گئی۔