سرکاری اسکول میں معیاری کام انجام دینے کی ہدایت

   


نظام آباد ضلع کلکٹر کا اردو میڈیم اسکول کا معائنہ، عہدیداروں سے بات چیت

نظام آباد۔ 29 اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج ہمارا گائوں ۔ ہمارا اسکول کے تحت سرکاری اسکول میں انجام دئیے جانے والے کاموں کا بنیادی طور پر جائزہ لینے کیلئے مدارس کا دورہ کرتے ہوئے معیاری کام انجام دینے کی انجینئرنگ کے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے شہر نظام آباد کے وینگل رائو نگر میں واقع اُردو میڈیم اسکول پہنچ کر اسکول میں انجام دینے والے کاموں کا بنیادی طور پر جائزہ لیا اور دوپہر کے کھانے کا جائزہ لیتے ہوئے پکوان صحیح طور پر رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے باورچی خانہ کا جائزہ لیا اور پانی کابھی کنکشن کے بارے میں بھی جائزہ لیا اور برقی کنکشن صحیح کرنے اور لاپرواہی نہ برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا گائوں۔ ہمارا اسکول کے تحت جن کاموں کو انجام دیا جارہا ہے وہ کام بنیادی طور پر انجام دینے اور غیر معیاری کاموں کو انجام نہ دینے اور غیر معیاری کام انجام دینے کی صورت میں اس اسکیم کا مقصد فوت ہوجائے گا۔ زیر التواء کاموں کو جلداز جلد انجام دینے کی ہدایت دی اور وقت مقررہ پر کاموں کو انجام دینے کی خواہش کی ۔کلکٹر کے ہمراہ انجینئر کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔انہیں تفصیلی طور پر کاموں کے بارے میں واقف کروایا ۔ بعدازاں ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے ونائیک نگر میں واقع اسکول کا بھی معائنہ کیا اور طلباء سے بھی بات چیت کی ۔