سرکاری اسکول ٹیچرس کے دور دراز مقامات پر تبادلے، ٹیچرس کا احتجاجی مظاہرہ

   

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے سرکاری اسکول ٹیچرس نے جی او 317 کے خلاف حیدرآباد میں رنگاریڈی کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج منظم کیا۔ ٹیچرس نے الزام لگایا کہ حکومت نے زونل سسٹم سے متعلق ٹیچرس سے کوئی مشاورت نہیں کی اور ٹیچرس کے مستقل طور پر تبادلے دور دراز مقامات پر کردیئے گئے ہیں جس سے ٹیچرس اور ان کے ارکان خاندان کو مسائل کا سامنا ہے۔