نئی دہلی: دہلی کی وزیر تعلیم آتشی نے آج کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو بہتر سہولیات اور تعلیم فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔آتشی نے دلشاد گارڈن کے سروودیا ودیالیہ جے اینڈ کے بلاک میں طلباء کو فرش پر بٹھانے پر اسکول پرنسپل کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر ہفتے اپنے ضلع میں کم از کم 5 اسکولوں کا معائنہ کریں اور اپنی رپورٹ محکمہ کو پیش کریں۔