نظام آباد۔ 6؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سرکاری اسکولوں کے کئی طلبہ نے آج تلنگانہ قانون ساز کونسل کا دورہ کیا۔ دختر وزیراعلیٰ و رکن کونسل کلواکنٹلہ کویتا اور وانی دیوی ( ایم ایل سی) نے ان کا استقبال کیا۔ کویتا نے انہیں کونسل کے کام کاج کے بارے میں واقفیت فراہم کی۔ کونسل کے چیرمین جی سکھیندر ریڈی نے طلباء سے بات چیت کی۔ اس موقع پر ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ جیسے جیسے طلبہ کونسل کے کام کاج کو جانیں گے، عوامی خدمت میں ان کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔ بعد ازاں چیئرمین کے چیمبر میں ایک گروپ تصویر بھی لی گئی۔