سرکاری اسکیمات اور دیگر امور میں مسلمانوں کی رہبری کیلئے جدوجہد

   

Ferty9 Clinic

کاغذ نگر مسجد فیڈریشن کمیٹی کا قیام، اجلاس کا انعقاد ، مختلف شخصیتوں کی شرکت

کاغذنگر۔کاغذنگر مسجد اقصیٰ میں کاغذ نگر کے نامور مسلم مینارٹی قائدین، علماء کرام اور مسلم دانشوروں کا اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر میونسپل کے حدود میں موجود جملہ 30 میونسپل وارڈس کے احاطہ میں زندگی گزر بسر کرنے والے مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی اور اقلیتوں کے سرکاری اسکیمات میں رہبری کرنے کی غرض سے اجلاس کا منعقد ہوا. اس اجلاس سے کاغذ نگر مسجد فیڈریشن کمیٹی صدر اسرار احمد اور کاغذ نگر مسجد فیڈریشن کنوینر مسعود علی خان نے اپنے اپنے کاغذ نگر میں زندگی گزر بسر کرنے والے مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی اور مسلمانوں کو ہر میدان میں مدد و رہبری کرنے کی غرض سے کاغذ نگر مسا جد فیڈریشن کا قیام عمل میں لایا گیا، تاکہ مسلم اقلیتوں کو اپنے مسائل کی یکسوئی کے لیے کسی اکثریتی فرقے کے چوکھٹ پر جانے کی نوبت نہ آئے، اس کے علاوہ مسلم معاشرے میں پھیلا ہوا میاں بیوی کے جھگڑوں کو آپس میں کونسلنگ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ آپس میں دونوں خاندان محفوظ رہ سکیں، اس کمیٹی کے ذریعے مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اس کی اسکیمات کے بارے میں مسلم اقلیتوں میں شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے حکومت کے اسکیمات سے استفادہ کرنے میں مدد کی جائے گی، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس کمیٹی کو تشکیل دینے کا اہم مقصد مقامی مسلمانوں میں یکجہتی اور ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے، تاکہ آپسی اختلافات ختم ہو سکے. اس اجلاس میں علمائے کرام مسجدوں کے صدور, کاغذ نگر کے مسلم قائدین اور کاغذ نگر کے مسلم دانشوران موجود تھے۔