سرکاری اسکیمات سے بھرپور استفادہ کا مشورہ

   

تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیر کالج کے طالب علم کی تہنیتی تقریب، مقررین کا خطاب

نظام آباد ۔ محترمہ حبیبہ سعیدہ پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیر کالج ناگارام نظام آباد کے پریس نوٹ بموجب کالج ہذا کے طالب علم شیخ صادق کو جاریہ تعلیمی سال 2022 ملا ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کالج حیدر آباد میں ایم بی بی ایس سال اول میں داخلہ ملنے پر کالج ہذا میں آج ایک پراثر تہنیتی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر محمد عبدالبصیر آرایل سی ٹمریز نے طالب علم شیخ صادق اور اسٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں کا مقصد یہی ہے کہ طلبا میں عصری علوم کے حصول کے ساتھ مسابقتی صلاحیتوں کے رحجان کو فروغ دیا جائے۔ ان اداروں میں تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی میں انٹر میڈیٹ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ریاستی اور قومی سطح کے مسابقتی امتحانات کی کوچنگ فراہم کی جاتی ہے حکومت تلنگانہ اورسیکریٹری ٹمریز مسٹر بی شفیع اللہ نے مالی تعاون فراہم کیا شیخ احمدضیاء و یجلنس آفیسر ٹمریز نے طلباء کو مشورہ دیا کہ حکومت کی اسکیمات سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھے۔ پرنسپل کالج ہذا نے تمام ٹیچرس کو مبارک دی اور کہا کہ شیخ صادق ایک متوسط گھرانہ سے تعلق رکھتے ہے لیکن تعلیم کے حصول میں انھوں نے سخت محنت اور مشقت کے ذریعہ یہ مقام حاصل کیا جو دوسروں کے لئے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اے پربھاکر مالک پانڈور نگار ٹراویلس نے بطور انعام نقد دس ہزار رو پے شیخ صادق طالب علم کے حوالے کیا۔ اس تقریب میں ویجلنس آفیسر ٹی ویریشم، اکیڈمک کوارڈینیٹر بی پروین پر نسپل کے کرن گوڈ، عرشی اقبال’ تمام ٹیچرس اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی شیخ صادق نے سیکریٹری ٹمریز، عہدیداروں،پرنسپل اور لکچررس سے دلی اظہار تشکر کیا اور کہاکہ اساتذہ کے ادب واحترام سے طالب علم کو تعلیم و تربیت کے لازوال قابلیتوں کا حصول ممکن ہے۔