مولانا آزاد کی یوم پیدائش سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ، کلکٹر ورنگل کو یادداشت
ورنگل: مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس ضلع صدر محمد جاوید نے ضلع کلکٹر ورنگل بی گوپی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں انہوں نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش 11 نومبر کو مرکزی اور ریاستی حکومتیں میناریٹی ویلفیر ڈے کی حیثیت سے مناتی ہیں اور قومی تعلیمی دن کی حیثیت سے منایا جاتا ہے۔ تاہم مولانا آزاد کی یوم پیدائش کو حکومت کی جانب سے نہیں منایا جاتا۔ حکومت کو چاہئے کہ مولانا کی یوم پیدائش ضلعی سطح پر منایا جانا چاہئے جو سرکاری طور پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے 15 نکاتی پروگرام سے اقلیتی طبقہ ناواقف ہے اس کے علاوہ کئی ایک ایسے اسکیمات ہیں جو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے پیش کی گئیں۔ ان سے ہی اقلیتی طبقہ ناواقف ہے۔ مختلف اسکیمات سے واقف کروانا حکومتو ںپر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عہدے داروں کو چاہئے کہ ایسی فلاحی اسکیمات سے واقف کروائیں۔ انہوں نے یادداشت میں کہا کہ اقلیتوں کو قرضے تو دور کی بات ہے اقلیتی دفاتر جو آج بھی کرایہ کی عمارتوں میں چل رہی ہیں، کرایہ تک برابر نہیں ادا کیا جارہا ہے اور میناریٹی دفتر ورنگل میں عہدیدار نام نہاد کے لئے رہ گئے ہیں۔ ورنگل دفتر میں سپرنٹنڈنٹ موجود نہیں ہے حکومت کو چاہئے کہ اقلیتوں کے ساتھ انصاف کرے۔
