سرکاری اسکیمات سے متعلق نمائش پر زور

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر شیشانک کا خطاب
کریم نگر۔/6 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں مختلف سرکاری دفاتر میں عمل میں لائے جارہے بہبودی پروگراموں کے تفصیلات پیش کی جائیں ۔ضلع کلکٹر کریم نگرششانک نے عہدیداروں کو ہدیت دی۔ بروز منگل کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع عہدیداران کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیاگیا اس موقع پر ضلع کلکٹرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے اسکیمات کی عمل آوری کے متعلقہ تمام سرکاری دفاتر میں کئے جارہے اقدامات کے متعلق جانکاری کی فراہمی کے مقصد سے عوام کیلئے نمائش کا انعقاد کیا جائے۔ تمام سرکاری دفاتر میں ریمپ کی تعمیر ، پینے کے پانی کی فراہمی ، خواتین و مرد حضرات کیلئے علحدہ بیت الخلاء بنوائے جائیں ۔ وی آئی پی کے خط کو اہمیت دیتے ہوئے حل کیلئے کوشش کی جائے۔ ضلع عہدیداران سے ہر روز ٹاپالس دیکھے جائیں ، کانٹیپٹ مقدمات کے متعلقہ تفصیلات کلکٹریٹ کو فراہم کی جائیں۔ آر ٹی آئی ایکٹ کے متعلقہ ہر دفتر میں بورڈبنوائے جائیں۔ مرکزی ، ریاستی حکومت کے ذریعہ متعارف کردہ اسکیمات کے تحت منظورکردہ ، مختص کردہ ، خرچ کردہ رقم کی تفصیلات پیش کریں۔ ضلع کلکٹر نے تمام محکمہ جات کو آپسی تال میل برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ 11 فروری کو وزیر اعلٰی کے اجلاس کے متعلقہ نوٹس 6 فروری شام تک تیار کی جائیں۔ ضلع میں منعقد کئے جانے والے ہر اجلاس کے متعلقہ میٹنگ نوٹس کی فائیلنگ کی ہدایت دی۔اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر شیام پرساد لال ، کریم نگر بلدیہ کمشنر کرانتی ، اسپیشل آفیسر راجارشی شاہ ، ضلع مہتمم تعلیمات درگا پرساد ، آر آئی او راجیا لکشمی ، ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت سجاتا ، ہارٹی کلچر ڈی ڈی سرینواس ، میپما پی ڈی پون کمار ، ایکسائیز سپرنٹنڈنٹ چندرشیکھر ضلع زرعی عہدیدار سریدھر ، ضلع ویلفیر عہدیدار شاردا ، کریم نگر ، حضور آباد آر ڈی او آنند کمار و دیگر نے شرکت کی۔