غلام نبی آزاد ، سدا رامیا ، ریاستی وزراء بھی پی وی گھاٹ پرموجود
حیدرآباد ۔ 29جولائی ( این ایس ایس ) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ایس جئے اپل ریڈی کی آج یہاں پی وی گھاٹ پر آخری رسومات انجام دی گئیں ۔ اس موقع پر کانگریس کے سینکڑوں قائدین اور کارکن کانگریس ہیڈ کوارٹرس کا عملہ بھی ان کے ارتھی کے جلوس کے ساتھ شمشان پہنچے تھے اور اپنے پسندیدہ قائد کو آخری سفر پر بہ دیدہ نم رخصت کیا ۔ اس موقع پر سینئر کانگریس یڈر اور راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد ، کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر رمیش کمار ، تلنگانہ سی ایل پی لیڈر ملو بٹی وکرامارکا اور دیگر کئی قائدین موجود تھے ۔ جئے پال ریڈی کے بڑے فرزند اروند نے اپنے آنجہانی والد کی چتا کو آگ دکھائی ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے بطور احترام گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اُتم کمار ریڈی ، کے جانا ریڈی ، بھٹی وکرامارکا ، محمد علی شبیر ، بی جے پی لیڈر ڈی کے ارونا ، ریاستی وزراء اندرا کرن ریڈی ، ہریش راؤ ، ٹی سرینواس یادو ، ارکان پارلیمنٹ اور کے کیشو راؤ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔