سرکاری اعزاز کے ساتھ مکیش گوڑ کی آخری رسومات

   

حیدرآباد۔29 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سابق وزیر ایم مکیش گوڑ کے دیہات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ تعزیتی پیام میں کے سی آر نے آنجہانی قائد کی جانب سے بحیثیت وزیر اور رکن اسمبلی انجام دی گئیں خدمات کی یاد تازہ کی۔ چیف منسٹر نے مکیش گوڑ کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ چیف منسٹر نے مکیش گوڑ کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تمام ضروری انتظامات کرنے چیف سکریٹری ایس کے جوشی کو ہدایت دی گئی۔