سرکاری امداد سے محروم کسان فوت

   

حسن آباد /29 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع گوٹاٹی پلی منڈل اکناپیٹ میں آج صبح گوریلی پراجکٹ کے تعمیر کے باعث بے زمین ہونے والے و ہنوز سرکاری امداد و خاطر خواہ معاوضہ سے محروم 49 سالہ وینکٹیا نامی کسان کا شدید مایوسی کی حالت میں قلب پر ہوئے حملے کے باعث موت واقع ہوگئی ۔ ارکان خاندان نے بتایا کہ متوفی وینکٹیا کی موروثی 7 ایکر قیمتی اراضی گوریلی پراجکٹ کے زد میں آکر وہ بے زمین ہوگیا تھا ۔ نتیجہ میں سرکاری امداد و متبادل اراضی و خاطر خواہ معاوضہ 3 سال گذرجانے کے باوجود نہ ملنے پر وہ اکثر و بیشتر مایوس و ناامید رہا کرتا تھا ۔ اسی اثناء میں چھوٹی دختر کی شادی بھی ماہ ڈسمبر کے اواخر میں مقرر کی گھی تھی جس کو لیکر وہ تشویش میں مبتلا ہوکر آج صبح قلب پر حملہ ہوا ۔ ارکان خاندان کی جانب سے حسن آباد دواخانے کو منتقلی کے دوران وہ راستہ میں ہی دم توڑ دیا ۔ سرکاری امداد سے محروم مایوس کسان وینکٹیا کی اچانک موت پر موضع گوٹاٹی پلی میں رنج و غم کی فضاء چھاگئی ۔ نیز دیگر متاثرہ و بے زمین کسانوں میں شدید غم و غصہ کے علاوہ تشویش پائی جاتی ہے ۔