سرکاری تقررات ‘ محکمہ آیوش کے تحت بھی کئی جائیدادیں

   

حیدرآباد۔25مارچ(سیاست نیوز) محکمہ فینانس نے جن مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ان میں محکمہ آیوش کے تحت یونانی کی کئی جائیدادیں شامل ہیں ۔ ان میں محکمہ آیوش کی زائد از 200جائیدادیں ہیں جن پر تقررات کو منظوری دی گئی ۔ مخلوعہ جائیدادوںپر تقررات کے اعلان کے بعد محکمہ فینانس نے 30 ہزار جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دینے احکام جاری کئے ہیں ۔ محکمہ آیوش کے تحت طب یونانی کے 12 لکچررس کے تقررات کے علاوہ 88 میڈیکل آفیسرس کو منظوری دی گئی ۔ اسی طرح یونانی فارماسسٹ کی 118 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی گئی ۔ بی یو ایم ایس اور بی یو ایم ایس کے بعد ایم ڈی کرنے والے طلبا ء کو منظورہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے تیاریوں کا آغاز کرنا چاہئے اور درکار معلوما ت کے حصول کے ذریعہ حصول ملازمت کیلئے کوششوں کا آغاز کردیا جانا چاہئے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ آیوش کی جانب سے ان 218 جائیدادوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ کی تیاری کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے اور جلد ہی متعلقہ بورڈ کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی کی توقع ہے ۔