سرکاری تقررات ‘ پبلک سرویس کمیشن ویب سائیٹ پر تفصیل دستیاب

   

حیدرآباد 26 مارچ ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے او ٹی آر ( ون ٹائم رجسٹریشن ) کے ذریعہ سرکاری ملازمتوں پر تقررات کے عمل کا حصہ بننے والے طلبا کو رکاوٹوں سے پاک طریقہ کار فراہم کرنے اقدام کئے جا رہے ہیں۔ طلبا آن لائین آپشن استعمال کرکے پیدائشی مقام اور تعلیمی قابلیت کا ویب سائیٹ پر اندراج کرسکتے ہیں۔ کمیشن کی ویب سائیٹ پر تقررات کے عمل کی تفصیل دستیاب ہے اور اس میںطلبا سے متعلق اندراج میں تبدیلی کی سہولت بھی ہے ۔ صدر جمہوریہ کے نئے احکام کے مطابق حکومت تلنگانہ تقررات میں زونل ‘ ملٹی زونل ‘ضلع اور دوسرے کیڈر کے جاب فراہم کر رہی ہے ۔ اسی کی مناسبت سے حکومت نے تبدیلیاں کی ہیں اور پبلک سرویس کمیشن نے اپنی ویب سائیٹ میں بھی ضروری تبدیلیاں کی ہیں تاکہ تفصیلات کا پرسکون اندراج ہوسکے ۔ طلبا اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔