حیدرآباد ۔6۔ ستمبر (سیاست نیوز) حکومت نے ڈائرکٹر انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے گورنمنٹ جونیئر کالجس میں EAPCET/NEET/JEE کلاسیس کا اہتمام کریں۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے گورنمنٹ جونیئر کالجس میں ان کلاسیس کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے اور ایکشن پلان جاری کیا گیا۔ حکومت نے ڈائرکٹر انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کو اکیڈیمک گائیڈنس ٹریننگ اور پلیسمنٹ سیل کے قیام کی اجازت دی تاکہ طلبہ کی رہنمائی کی جاسکے۔ پرنسپل سکریٹری اعلیٰ تعلیم کے مطابق اکیڈیمک گائیڈنس کے تحت کالجس میں نئے کورسس کے آغاز ، اسٹاف کی تعداد اور ان کی کارکردگی ، طلبہ کے پراجکٹس اور دیگر امور کا احاطہ کیا جائے گا ۔ ٹریننگ پلیسمنٹ اور اسکل ڈیولپمنٹ کے تحت کیریئر گائیڈنس کے مختلف کورسس اور روزگار پر مبنی کورسس میں رہنمائی کی جائے گی ۔ گورنمنٹ جونیئر کالجس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ حکومت نے تین علحدہ زمرہ جات کے تحت کالجس کو مختلف ذمہ داریاں دی ہیں۔1