سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کوآج اور کل بھی تعطیل

   

حیدرآباد/20 جولائی ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے سبب جی ایچ ایم سی حدود میں تمام تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کو کل اور پرسوں یعنی جمعہ اور ہفتہ دو دن تعطیلات کا اعلان کیا ۔ انہوں نے چیف سکریٹری شانتی کماری کو احکامات جاری کرنے ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تعطیلات میں طبی خدمات اور دودھ کی سربراہی و دیگر ضروری خدمات کو بحال رکھا جائے۔ چیف منسٹر نے لیبر ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ خانگی اداروں میں بھی دو دن تک تعطیلات کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ر