سرکاری دفاتر میں مجاہدین آزادی کے اہل خانہ کا پورااحترام ہوگا: ایس ڈی ایم

   

پٹھان کوٹ : پنجاب کے پٹھان کوٹ ضلع کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کالا رام کانسل نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں آزادی پسندوں کے اہل خانہ کوپورا احترام ملے گا۔سب ڈویژنل جج (ایس ڈی ایم) کالا رام کانسل کی صدارت میں ضلع انتظامیہ کے میٹنگ ہال میں منعقدہ اس میٹنگ میں انہوں نے آزادی پسندوں کے لواحقین سے بات کی اور ان کے مسائل سنے ۔ اس دوران مسٹر کانسل نے ان کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے احکامات کے مطابق ان آزادی پسندوں کے لواحقین کو سرکاری دفاتر میں پوراحترام دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی پسندوں کے لواحقین کو کسی قسم کی پریشانی کی صورت میں وہ براہ راست ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان عظیم ہستیوں نے ملک کو آزاد کرانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اوریہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی عزت کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے اجلاس منعقد کرکے رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ ان خاندانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔