حیدرآباد۔16 ۔ستمبر (سیاست نیوز) سرکاری دفاتر اور پنچایت کی عمارتوں کو وائی ایس آر کانگریس کے رنگ میں رنگ دینے پر آندھراپردیش ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ اس مسئلہ پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے موقع پر پنچایت راج کے پرنسپل سکریٹری گوپال کرشنا دیویدی اور سوچھ آندھرا کارپوریشن کے مینجنگ ڈائرکٹر کو عدالت میں حاضر رہنے کی ہدایت دی تھی جس کے مطابق دونوں عہدیدار آج عدالت میں موجود تھے۔ ہائی کورٹ نے 6 اکتوبر تک عمارتوں سے وائی ایس آر کانگریس کا رنگ نکال دینے کی ہدایت دی اور اس سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ R