سرکاری دفاتر کو تعطیلات سے عوام کو مشکلات، منگل تک دفاتر میں کوئی کام نہیں ہوگا

   

حیدرآباد۔14 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) سرکاری دفاتر کو دسہرہ کی تعطیلات کے نتیجہ میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جاریہ ماہ بتکماں فیسٹول اور پھر دسہرہ کی تعطیلات کا طویل سلسلہ جاری ہے۔ عام طور پر تعطیلات میں سرکاری ملازمین اور عہدیدار اپنے آبائی مقامات روانہ ہوتے ہیں اور تعطیلات کے اختتام کے بعد بھی ان کی رخصت جاری رہتی ہے۔ سرکاری دفاتر کو تعطیلات کے نتیجہ میں عوام کو روز مرہ کے کاموں کی تکمیل میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔ سرکاری دفاتر کو جمعہ 15 اکتوبر سے اتوار تک 3 دن کی تعطیلات ہیں۔ اس کے بعد پیر کام کا دن ہے جبکہ منگل کو میلادالنبیؐ کی عام تعطیل ہے۔ اس طرح مسلسل 5 دن سرکاری دفاتر میں کوئی کام نہیں ہوگا۔ زیادہ تر ملازمین نے پیر کو رخصت حاصل کرلی تاکہ مسلسل پانچ دن تک تعطیلات سے استفادہ کرسکیں۔ ر