سرکاری دفاتر کے ریکارڈ کو ای آفس میں اپ لوڈکرنے کی ہدایت

   

کریم نگر کلکٹریٹ میں عہدیدارو ں کے ہمراہ جائزہ اجلاس سے کلکٹر ششانگ کا خطاب

کریم نگر : ضلع میں متعدد سرکاری دفاتر میں موجود ریکارڈ کو ای آفس میں اپلوڈ کرنے کی ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا کی عہدیداران کو ہدایت۔ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ای آفس کے متعلقہ امور پر ضلع عہدیداران کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع انتظامیہ کے متعلقہ ہر فائیل کو ای آفس کے ذریعہ فاروڈ کیا جائے۔ فائیلوں کے متعلقہ پرانے ریکارڈ کو اسکان کرتے ہوئے ای آفس میں اپلوڈ کرنے کی ہدایت دی۔ تمام سرکاری دفاتر میں ریامپ , کرسیاں , میٹنگ ہال , بیت الخلا و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ دفاتر میں آر ٹی آئی , سٹیزن چارٹر , عملہ کی تفصیلات کے متعلقہ بورڈ آویزاں کئے جائیں۔ کلکٹریٹ کے تمام دفاتر کے زیر التوا بجلی کے بل کی ادائیگی کی جائے۔ متعدد بہبودی اسکیمات کے تحت ضلع کو سال 2020 تا 2021 حکومت کے مختص کردہ فنڈز کو ضائع کئے بغیر قدامات کی ہدایت دی۔محکمہ واری کورٹ کیس کے متعلقہ افیڈیویٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ کورٹ کیس کے متعلقہ تساہلی نہ برتنے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال , ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی نرسمہاریڈی , ڈی آر او وینکٹ مادھاوا راؤ , ضلع عہدیدار برائے محکمہ مویشی پالن نریندر , ضلع زرعی عہدیدار سریدھر , ایس سی کارپوریشن ای ڈی مدھوسودھن شرما , ضلع پنچایتی عہدیدار بوچیا , ضلع عہدیدار برائے سمکیات قدیر احمد , ڈی ٹی او سرینواس , اے ڈی لینڈ اینڈ سروے اشوک , ڈی ایس او سوریش , ایکسائیز سپرنٹنڈنٹ چندراشیکھر , جی ایم نوین کمار و دیگر نے شرکت کی۔