سرکاری دواخانوںمیں کارپوریٹ سطح کی خدمات ‘ پی اجئے کمار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے آج کہا کہ تلنگانہ کے سرکاری دواخانوں میں کارپوریٹ طرز کی معیادی طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ سب کچھ حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کھمم میں سرکاری دواخانہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو چاہتے ہیں کہ ریاست میں عوامی صحت کی سہولیات کو غریبوں کیلئے معاون بنایا جانا چاہئے اور انہیں معیاری اور بہتر علاج فراہم کیا جانا چاہئے ۔ اجئے کمار نے دواخانہ میں اڈیشنل کلکٹر اسنیہالتا موگلی سے ملاقات کی جنہوں نے سرکاری دواخانہ میں لڑکی کو جنم دیا تھا ۔