سرکاری دواخانوں میں جملہ 15,463 بیڈس دستیاب

   

حیدرآباد۔ حکومت نے واضح کیا کہ کورونا وباء کے دوران سرکاری دواخانوں میں بستروں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست کے دواخانوں میں جملہ 17,081 بستر کورونا کیلئے مختص ہیں اور ان میں صرف 1,618 بستروں پر مریض موجود ہیں جبکہ مزید 15,463 بستریہاں دستیاب ہیں۔ حکومت نے کہا کہ جملہ 11,102 آئیسولیشن بستر ‘ جملہ 3,021 آکسیجن بستر اور 1,340 بستر دستیاب ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گاندھی ہاسپٹل کو سنٹر آف اکسیلنس قرار دیا گیا ہے جہاں کورونا کے تشویشناک مریض داخل کئے جا رہے ہیں۔ گاندھی ہاسپٹل میں جملہ 1,890 بستر ہیں جہاں آئی سی یو میں 125 ‘ آکسیجن پر 319 مریض ‘ وارڈز میں 359 مریض موجود ہیں ۔ یہاں جملہ 803 مریض ہیں اور یہاں 1,087 بستر اب بھی مریضوں کیلئے دستیاب ہیں۔