سرکاری دواخانوں میں مریضوں کیلئے بہتر خدمات : وزیر صحت

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : وزیر صحت سی دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ ریاست کے سرکاری دواخانوں میں ڈاکٹرس اور میڈیکل اسٹاف سرگرم عمل ہے اور مستعدی کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں اور مریضوں کو بہتر طبی خدمات حاصل ہورہی ہیں ۔ وزیر صحت نے کل لیاب ٹیکنیشن ( گریڈ 2 ) کے لیے منتخب امیدواروں کی فہرست جاری کی ۔ میڈیکل اینڈ ہیلت سروسیس رکروٹمنٹ بورڈ نے سرکاری دواخانوں میں 1284 لیاب ٹیکنیشنس پوسٹس کو پر کرنے کے لیے گذشتہ سال کے آخر میں ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس پر 24,045 امیدواروں نے درخواست دی تھی ۔ ان میں 23,323 امیدواروں نے ٹسٹ میں شرکت کی ۔ میڈیکل اینڈ ہیلت سروسیس رکروٹمنٹ بورڈ نے اس کے لیے منتخب امیدواروں کی فہرست تیار کی جسے پیر کو سکریٹریٹ میں وزیر صحت دامودر راج نرسمہا ، ہیلت سکریٹری کرسٹنا اور دوسروں کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ بعد میں عہدیداروں نے جابس کے لیے منتخب امیدواروں کی تفصیلات اور ان کے محصلہ نشانات کو بورڈ کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا ۔۔ A