27ڈاکٹرس کیخلاف’’ لاپتہ‘‘ ہونے کی نوٹس جاری
حیدرآباد۔ سرکاری دواخانوں میں خدمات کی انجام دہی میں غفلت اور ڈیوٹی پر حاضر نہ رہنے پر 27 ڈاکٹرس کے خلاف ’’لاپتہ‘‘ کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔محکمہ صحت کے مطابق ریاست کے مختلف سرکاری دواخانوں میں بہ حیثیت ماہرین شعبہ متعین ڈاکٹرس کی جانب سے ڈیوٹی پر حاضرنہ ہونے کے سبب ان کے خلاف نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور غیرحاضر رہنے کی وجوہات پر جواب دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ریاست تلنگانہ کے محکمہ صحت کے تحت چلائے جانے والے دواخانوں اور تدریسی ہاسپٹلس میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے ان ڈاکٹرس کے متعلق محکمہ صحت کے عہدیدارو ںنے بتایا کہ ان ڈاکٹرس کے متعلق جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق یہ ڈاکٹرس جو غیر حاضر ہیں ان میں بعض چند یوم سے اور بعض چند ماہ سے غیر حاضر ہیں اسی لئے ان کی جائیدادوں کو مخلوعہ قرار نہیں دیا جائے گا بلکہ ان جواب کا انتظار کیا جائے گا ۔