ضلع کلکٹرکا اچانک مقامی سرکاری دواخانہ کا معائنہ اور ہدایت
کریم نگر /7 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری ہاسپٹل کے احاطہ میں موجود ٹی بی کلینک کوشفٹ کرنے ، کوویڈ 19 کیس وارڈ اور سانس کے متعلقہ امراض کی جانچ کیلئے تیار کئے گئے وارڈوں کیلئے علحدہ باب الداخلہ Entrance بنائے جائیں۔ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا کی ہدایت۔ مقامی سرکاری ہاسپٹل کی ضلع کلکٹر نے اچانک پہنچ کر تنقیح کی۔ اس موقع پر انہوں نے وارڈوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہاسپٹل کو کئی امراض میں مبتلا مریض تشخیص کیلئے آتے ہیں ایسے میں مریضوں کے داخلی کے گیٹ کینزد ٹی بی کلینک کی موجودگی صحیح نہ ہوگی انہوں نے کلینک کو شفٹ کرنے کی ہدایت دی۔ ٹی بی تشخیص کیلئے آنے والے افراد سے نمونے کے حصول کے بعد رپورٹ کی درکاری تک خصوصی ویٹنگ روم تیار کیا جائے۔ بعد ازاں کوویڈ 19 اور سانس کی تکلیف کے متعلقہ امراض میں مبتلا اور آئیسولیشن میں موجود مریضوں کیلئے علحدہ باب الداخلہ بنائیں جائیں۔انہوں نے صفائی کا خصوصی خیال رکھنے خاص کر بیت الخلا کی روزانہ صفائی کی ہدایت دی۔ ماسک کا استعمال کرنے سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کی تاکیدکی۔ اس اجلاس میں ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر سجاتا ، سپرنٹنڈنٹ وجئے و دیگر نے شرکت کی۔
