سرکاری دواخانہ دوباک کا نام ریاست میں مشہورکیا جائے

   

مریضوں سے بہتر سلوک اور معیاری علاج پر زور، ایمبولینس کا افتتاح، رکن اسمبلی رگھونندن راؤ کا خطاب

دوباک ۔ حلقہ اسمبلی دوباک رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے آج دوباک سرکاری دواخانہ میں 108 امبولینس کا افتتاح کیا جو کہ ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے اپنے ذاتی پیسوں سے خرید کر اسے سرکاری دواخانہ کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے کہا کہ حلقہ اسمبلی دوباک کے عوام کی سہولت کے خاطر امبولینس مفت میں دے رہا ہوں جس سے عوام کو استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ حلقہ اسمبلی دوباک میں جتنے منڈلس ہیں اپنے منڈلس کو مفت میں امبولینس عنقریب فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ ہاسپٹل کو آنے والے مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق کے ساتھ پیش آئیں۔ بہتر سے بہتر علاج فراہم کرکے دوباک سرکاری دواخانہ کا نام ریاست بھر میں مشہور کیا جائے۔ اس پروگرام میں DM HO کاشی ناتھ، DCHO سائی کرن، ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہیمراج سنگھ 108 ضلع کوآرڈینیٹر کمارا سوامی، پائلٹ پربھاکر سوامی، سریکانت، امباٹی بالیش گوڑ، کونسلر مٹاملا ریڈی و دیگر بی جے پی قائدین موجود تھے۔