سرکاری دواخانہ میں بچہ کی تبدیلی سے سنسنی

   

حیدرآباد ۔ 22فبروری ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ کے ایک سرکاری دواخانہ میں بچہ کی تبدیلی کے بعد سنسنی پیدا ہوگئی ۔ تاہم والدین اور سرپرستوں کی چوکسی کے سبب ایک ماں اپنے بچے کی تبدیلی سے بچ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وارڈ بائی کی حرکت سے یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جیوتی نامی خاتون نے ایریا ہاسپٹل ونستھلی پورم میں کل لڑکی کو جنم دیا جو الماس گوڑہ علاقہ کی ساکن ہے ۔ جیوتی کی جانب سے لڑکی کو جنم دینے پر ونپرتی سے اس کے رشتہ دار بھی پہنچے ، اسی ہاسپٹل میں ایک اور خاتون رمیا نے لڑکے کو جنم دیا ۔ اس دوران خواتین کو وارڈ میں منتقل کیا گیا اور اس منتقلی کے عمل کے دوران وارڈ بائی نے بچے کو بدل دیا ۔ تاہم جیوتی کے والدین اور رشتہ داروں نے جب دیکھا جیوتی کے آغوش میں لڑکے کو رکھا گیا ہے تو شدید اعتراض کیا چونکہ لڑکی کو جنم دینے کے بعد ہاسپٹل کے عملہ نے جیوتی کو لڑکی کے تولد ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بچی کا دیدار بھی کروایا تھا جس پر شدید اعتراض کرتے ہوئے جیوتی کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا اور جیوتی کو بچی حوالے کردی گئی ۔ ع