کریم نگر۔/4 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری دواخانہ میں سرکاری احکامات کے مطابق کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے ایک علحدہ وارڈ خصوصی نگہداشت کا وارڈ قائم کیا جاچکا ہے جس میں 8 مریضوں کو رکھا جاسکتا ہے۔ دواخانہ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجئے کمار نے اس بات سے واقف کروایا۔ اس وارڈ میں ایک فزیشن ، ایک پالمانالوجسٹ ، ایک اسٹاف نرس کورکھا جائے گاجہاں ابتدائی تمام تشخیص کی جائے گی ۔
